امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے اور جاری تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورۂ پاکستان: تعلقات میں نئی پیشرفت کی امید

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح کی اہم صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور متحدہ عرب امارات خطے میں مشترکہ تعاون کی مثال ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اماراتی صدر آج اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران پاکستان پہنچے تھے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مسجد نبوی میں خودکار چھتریاں زائرین کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کرنے لگیں

خلیجی ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں اور کتنا زرمبادلہ بھیجتے ہیں؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

عام موٹرسائیکل کو ای بائیک بنانے میں کتنے پیسے لگتے ہیں؟

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے