فرانسیسی سینما کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ بریجٹ بارڈو کو فرانس کے ساحلی تفریحی مقام سینٹ ٹروپیز میں سمندر کے کنارے واقع قبرستان میں 7 جنوری کو سپردِ خاک کیا جائے گا۔
بریجٹ بارڈو گزشتہ اتوار کے روز 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، مقامی حکام کے مطابق ان کی تدفین کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سنیما کی پہچان 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
میونسپل انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق تدفین کی مذہبی تقریب 7 جنوری کو صبح 10 بجے سینٹ ٹروپیز کے نوترے دام دے لاسومپسیون چرچ میں ادا کی جائے گی۔
The French cinema legend’s funeral will take place in her hometown of Saint-Tropez on January 7.https://t.co/n3s7z4q2EX
— PerthNow (@perthnow) December 30, 2025
تدفین کا عمل انتہائی نجی طور پر ہوگا، تاہم مقامی افراد اور مداحوں کے لیے پرانے شہر کے علاقے لا پونش میں واقع پری دے پشورز کے مقام پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی جائے گی۔
بریجٹ بارڈو 1950 اور 1960 کی دہائی میں فرانس کی علامت بن کر ابھریں اور بعد ازاں انہوں نے سینٹ ٹروپیز کو اپنا مسکن بنا لیا، جہاں ان کے بقول انہیں جانوروں کے درمیان سکون ملا۔
انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھا۔
مزید پڑھیں: مشہور آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی 45 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ بریجٹ بارڈو آزادی سے بھرپور زندگی کی علامت تھیں۔
ان کے مطابق، وہ فرانسیسی وجود اور عالمی چمک کی نمائندہ تھیں۔ ’انہوں نے ہمیں متاثر کیا، ہم اس صدی کی ایک عظیم لیجنڈ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔‘

زندگی کے آخری حصے میں بریجٹ بارڈو زیادہ تر بلند دیواروں کے پیچھے تنہا رہتی تھیں اور ان کے اردگرد بلیوں، کتوں اور گھوڑوں سمیت مختلف جانور موجود تھے۔
انہوں نے 2024 میں ایک فرانسیسی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی تھی کہ انہیں اپنے باغ میں دفن کیا جائے۔
تاہم اس ضمن میں کوئی باضابطہ درخواست میونسپل حکام کو موصول نہیں ہوئی تھی، جو اس نوعیت کی نجی تدفین کے لیے ناگزیرہوتی ہے۔














