سال 2026: عید سمیت تمام متوقع تعطیلات کن تاریخوں میں آئیں گی؟

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2026 کے لیے متوقع سرکاری تعطیلات کی ابتدائی فہرست سامنے آ گئی ہے تاہم حتمی اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال کے آغاز کے قریب کیا جائے گا۔ اسلامی تہواروں کی تعطیلات کا انحصار چاند دیکھنے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں کا بوجھ: ضرورت سے زیادہ سرکاری تعطیلات اور معیشت

مجوزہ شیڈول کے مطابق سال کی پہلی سرکاری تعطیل 5 فروری بروز جمعرات کو یوم کشمیر کے موقعے پر متوقع ہے۔

عیدالفطر کی تعطیلات

اس کے بعد عیدالفطر کی 3 روزہ تعطیلات متوقع ہیں جو ہفتہ 21 مارچ سے پیر 23 مارچ تک ہو سکتی ہیں، تاہم اس کا حتمی فیصلہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مئی میں یکم مئی بروز جمعۃ المبارک کو یوم مزدور کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر بھی عام تعطیل متوقع ہے۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں

اسی ماہ عیدالاضحیٰ کی 3 روزہ تعطیلات بدھ 27 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے جو چاند کی رویت سے مشروط ہوں گی۔

عاشورہ

محرم الحرام کے دوران یوم عاشور کے سلسلے میں جمعرات 25 اور جمعہ 26 جون کو تعطیلات متوقع ہیں۔

عید میلادالنبیﷺ

قومی سطح پر 14 بروز جمعۃ المبارک اگست کو یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ عید میلادالنبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ فہرست کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کی تعطیل شامل ہے جبکہ دسمبر میں قائداعظم ڈے اور کرسمس کی تعطیلات بھی متوقع ہیں۔ تاہم 26 دسمبر کو محدود تعطیل ہوگی جو صرف مسیحی ملازمین کے لیے قابل اطلاق ہوگی۔

مزید پڑھیے: سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

حکام کے مطابق تمام اسلامی تعطیلات عارضی ہیں اور ان کی حتمی منظوری چاند دیکھنے کے بعد دی جائے گی۔

سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا مکمل اور حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت آئندہ مہینوں میں جاری کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی کے سبب پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نمایاں کمی

لکی موٹرز کا چینی کمپنی ’جی اے سی‘ کے ساتھ اشتراک، ملک میں برقی گاڑیوں کی مقامی تیاری کا فیصلہ

صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ انتظامات مثالی بنانے کی ہدایت: کسی بھی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

بنگلہ دیشی جیل خانوں میں گنجائش سے دگنے قیدی، متعدد مسائل شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

منفرد ریٹیل اسٹور جو ایک شاندار لائبریری بھی ہے

اکیلا سب کچھ نہیں کرسکتا، سعد رفیق، حدیقہ کیانی سمیت صاف لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، اقرار الحسن

آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: حکومت نے کن شرائط پر آمادگی ظاہر کی؟

کالم / تجزیہ

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی