دبئی میں نئے سال 2026 کا شاندار استقبال، برج خلیفہ پر آتش بازی، روشنیوں اور فواروں کا تاریخی مظاہرہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں نئے سال 2026 کا آغاز دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی، لائٹ شو، موسیقی اور پانی کے دلکش مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔

جیسے ہی سال 2025 اختتام کو پہنچا، برج خلیفہ نیلے رنگوں میں جگمگا اٹھا اور ہزاروں افراد نے اس تاریخی لمحے کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھا، جبکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے آن لائن نشریات کے ذریعے جشن میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں بھی نئے سال کا رنگا رنگ آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

تقریب کے دوران ایل ای ڈی امیجری، لیزرز، آتش بازی اور 22 ہزار گیلن پانی پر مشتمل فاؤنٹین شو نے سماں باندھ دیا۔ اس شاندار انتظام میں 6,600 سے زائد لائٹس، 127 اسٹروب ارے اور 6,700 فوگ نوزلز استعمال کیے گئے۔ دبئی کی سڑکوں پر رقص اور ایروبکس پرفارمنس بھی پیش کی گئیں۔

صرف دبئی ہی نہیں بلکہ پورے یو اے ای میں جشن کا سماں رہا۔ دبئی میں 36 سے زائد مقامات پر 45 آتش بازی کے مظاہرے ہوئے، جبکہ ابو ظہبی اور راس الخیمہ میں بھی ڈرون اور آتش بازی کے منفرد شوز منعقد کیے گئے۔

یہ تقریبات سیکیورٹی انڈسٹری ریگولیٹری ایجنسی کی نگرانی میں ہوئیں تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے جو نئے سال کے موقع پر یو اے ای کے عالمی معیار کے جشن کی عکاسی کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم