یاسمین راشد کا این اے 130 کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے جیل میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کو ہدایت دی ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کیا جائے۔ وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق، ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے، اور کاپی موصول ہوتے ہی عدالت میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔

رانا مدثر عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے کیس میں حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور تکنیکی بنیادوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن مسترد کی گئی۔

مزید پڑھیں: این اے 130: الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کی کامیابی برقرار رکھی، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 میں نواز شریف کے خلاف دائر ڈاکٹر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن کو ناقابلِ سماعت قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں