بھارتی شہر اندور میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد جاں بحق، 200 سے زائد اسپتال میں داخل

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے وسطی شہر اندور میں پینے کے آلودہ پانی کے باعث اسہال کی وبا پھوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد بیمار ہو کر مختلف اسپتالوں میں داخل ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق پانی کی پائپ لائن میں رساؤ کے باعث بیکٹیریا شامل ہوا، جس کی تصدیق واٹر ٹیسٹ میں ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں

خبر رساں ادارے کے مطابق اندور کے علاقے بھاگیرتھ پور میں پینے کے پانی کی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث پانی آلودہ ہو گیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں شہری اسہال اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔ ریاستی قانون ساز کیلاش وجے ورگیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اندور کے چیف میڈیکل آفیسر مادھو پرساد ہسانی نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کے پانی کے نمونوں میں بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق 200 سے زائد مریض شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 5 ہلاکتیں، 10 ہزار افراد کی نقل مکانی

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر شراون ورما نے کہا کہ حکام نے گھر گھر جا کر اسکریننگ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور شہریوں میں پانی کو صاف کرنے کے لیے کلورین کی گولیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق ایک لیکیج پوائنٹ کی نشاندہی کر کے اسے درست کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 8 ہزار 571 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 338 افراد میں معمولی علامات پائی گئیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کا شہر اندور گزشتہ آٹھ برس سے بھارت کا سب سے صاف شہر قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم اس واقعے نے شہری انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب