اسلام آباد: جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کی 72 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے نے بدھ کو جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کی 72 ویں سالگرہ کے موقعے پر ایک پروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان حکومت کے تعاون سے مری میں سڑک کی تعمیر مکمل، اسکولوں اور اسپتالوں تک رسائی آسان

سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

تقریب کی میزبانی پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی اور ان کی اہلیہ مسز اکاماتسو یومیکو نے کی۔ جاپانی سفارتخانے میں تعینات ڈیفینس اتاشی کرنل ٹویوڈا تاکیشی بھی موجود تھے۔

تقریب میں سفارتکاروں، مسلح افواج کے افسران، حکومتی حکام اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے: جھکنا صرف سلام نہیں ہوتا: جاپانی باڈی لینگویج کے ان کہے اصول

اس موقعے پر مہمانوں نے جاپان سیلف ڈیفینس فورسز ڈے کا کیک کاٹا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp