گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں فارماسیوٹیکل خام مال کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
گوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا pic.twitter.com/1qybmYD6mi
— صحرانورد (@Aadiiroy2) May 25, 2023
پاک چین مشترکہ کاوشوں سے گوادر سے چین کے لیے پہلی بار براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز ہوا اور جمعرات کو 5 کنٹینرز پر مشتمل پہلی شپمنٹ چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
فارماسیوٹیکل خام مال کی یہ کھیپ 30 روز میں چین پہنچے گی۔ اس طرح پاک چین اقتصادی راہداری بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے آنے جانے والے کارگو کیریئر سنبھالنے کے لیے فعال ہوگئی۔