چینی شہری کو بیمار بیوی کے علاج کے لیے 50 ٹن شکر قندی عطیہ، دل چھو لینے والی کہانی

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایک شہری کو اپنی بیوی کے کینسر کے علاج میں مدد کے لیے نامعلوم شخص کی جانب سے 50 ٹن شکر قندی عطیہ کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے

جنوبی چین مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ جیا چانگ لونگ کو یہ غیر معمولی عطیہ ایک ایسے شخص کی جانب سے ملا جس کی شناخت صرف فانگ کے نام سے سامنے آئی ہے۔ جیا کی اہلیہ لی کو جولائی میں ایکیوٹ مائیلوئیڈ لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی اور ابتدائی علاج کے بعد وہ اس وقت گھر پر صحتیابی کے مرحلے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیا چانگ لونگ اپنی اہلیہ کے علاج پر اب تک 350,000 یوان خرچ کر چکے ہیں، جو ذاتی بچت اور دوستوں و رشتہ داروں سے ادھار لے کر جمع کیے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ مرحلے میں بون میرو ٹرانسپلانٹ درکار ہے، جس پر مزید تقریباً 400,000 یوان خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کی آخری خواہش پوری، شوہر نے کینسر کے مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کردیا

جیا اور ان کی اہلیہ اسکول کے زمانے کے ہم جماعت رہے ہیں اور اس وقت صوبہ شینڈونگ کے شہر یانتائی میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے۔

علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جیا نے جنان شہر میں سڑک کنارے شکر قندی فروخت کرنا شروع کردی۔ جیا کے مطابق، 350,000 یوان ہماری جمع پونجی اور دوستوں رشتہ داروں سے ادھار لے کر پورے ہوئے، مگر اب ہم سب سے ادھار لے چکے ہیں، یہاں تک کہ میں نے اپنا کمپیوٹر بھی بیچ دیا، اب بیچنے کو کچھ نہیں بچا۔

جیا نے کہا کہ ان کی اور اہلیہ کی مشترکہ خواہش صرف یہ ہے کہ وہ دونوں مل کر اپنے بچے کو بڑا ہوتا دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی

اسی دوران جیا کی زندگی میں ایک غیر متوقع موڑ آیا جب ایک نامعلوم شخص فانگ نے میسجنگ ایپ کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور 50 ٹن شکر قندی دینے کی پیشکش کی۔ فانگ خود بھی شکر قندی کاشت کرتے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بہت ذمہ دار ہے اور مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اسی لیے میں نے مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ چین میں انسانیت، ہمدردی اور اجتماعی احساس کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟