چوری کا انوکھا واقعہ: واردات کے دوران چور ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس گیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات اس وقت ناکام ہو گئی جب ایک چور باورچی خانے کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس گیا۔ یہ واقعہ سبھاش کمار راوت کے گھر پیش آیا، جو 3 جنوری کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھاٹو شیام مندر (ضلع سیکر) کی زیارت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

گھر کے مالک اور ان کی اہلیہ اگلے روز رات تقریباً ایک بجے واپس آئے۔ جیسے ہی انہوں نے مرکزی دروازہ کھولا تو اندر کچھ غیر معمولی دکھائی دیا۔ باہر کھڑی اسکوٹر کی ہیڈلائٹ کی روشنی باورچی خانے میں پڑی تو ایک چونکا دینے والا منظر سامنے آیا۔

آدھا جسم اندر، آدھا باہر

روشنی میں دیکھا گیا کہ ایک شخص باورچی خانے کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں آدھا اندر اور آدھا باہر پھنسا ہوا ہے۔ چور نے ایگزاسٹ فین کے راستے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، مگر اسی میں اٹک کر رہ گیا۔

گھبراہٹ کے عالم میں گھر والوں نے شور مچایا، جس پر پڑوسی فوراً موقع پر جمع ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے سیب اور ہینڈ واش کی چوری، لاہور میں پاکستانی تاریخ کا دلچسپ مقدمہ درج

پولیس کے مطابق چور اکیلا نہیں تھا۔ شور سن کر اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ دوسرا ایگزاسٹ فین میں پھنس گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پھنسے ہوئے چور نے گھر والوں کو ڈرانے کی کوشش بھی کی اور دعویٰ کیا کہ اس کے ساتھی قریب ہی موجود ہیں۔

تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے چور کو ایگزاسٹ فین سے باہر نکالا اور حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس اسٹیکر لگی گاڑی بھی برآمد

پولیس نے چور کی ایک گاڑی بھی ضبط کی، جس پر حیران کن طور پر پولیس کا اسٹیکر لگا ہوا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیکر لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس کا نام پون ہے اور ایگزاسٹ فین میں پھنس گیا… واضح رہے کہ ’پون‘ کا ایک مطلب ’ہوا‘ کا بھی ہے، اس طرح طنز اپنی انتہا کو پہنچ گیا! جبکہ کئی افراد نے اس واقعے کو برے کام کا فوری برا نتیجہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا