’میری بیٹی نے محض 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا ‘سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے امریکا میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا، مذہبی منافرت اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمان کمیونٹی کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے محض 15 سال کی عمر میں مقدس کتاب ‘قرآن مجید’ کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالالسید کی حمایت اور امریکی سیاست میں ‘ہم بمقابلہ وہ’ کی تقسیم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا ’میں اس بات سے تنگ آ چکا ہوں کہ لوگ محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر مسلمانوں کی تذلیل اور تحقیر کرتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل

بل کلنٹن نے اپنے جذباتی خطاب میں بتایا کہ جب ان کی بیٹی چیلسی 15 سال کی تھیں تو انہوں نے پورا قرآن پڑھنے کے بعد قرآن کا نسخہ ان کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا تھا ’ڈیڈی! آپ بھی اسے پڑھیں۔‘

سابق صدر نے قرآن پاک کی اس آیہ مبارکہ  کا حوالہ دیا جس میں انسانوں کی مختلف اقوام اور قبائل میں تقسیم کا مقصد ایک دوسرے کو نیچا دکھانا نہیں بلکہ ایک دوسرے کو جاننا، سمجھنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا بتایا گیا ہے۔

کلنٹن نے زور دے کر کہا کہ ہر مذہب اور عقیدے میں برے عناصر  موجود ہوتے ہیں کیونکہ انسان خود بالذات خامیوں کا پتلا ہے۔ انہوں نے امریکی معاشرے میں جاری مذہبی اور ثقافتی جنگوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور اس کے پیروکاروں کو نشانہ بنانے والی سوچ کو رد کیا جانا چاہیے اور تمام مذاہب کا احترام و آزادی بلا تفریق یقینی بنائی جانی چاہیے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذہبی و ثقافتی تنوع کو محاذ آرائی یا تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے باہمی فہم و تفہیم، ہم آہنگی اور تعصبات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے روسی صدر پیوٹن کی قرآن مجید کو بوسہ دینے اور دل کے ساتھ لگائے رکھنے کی ویڈیو وائرل

تجزیہ کاروں کے مطابق بل کلنٹن کا یہ بیان مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا، مذہبی امتیاز اور رواداری کی بدلتی ہوئی قدروں کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے اور بین المذاہب مکالمے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاح کی ایک تصویر نے 12 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے آثار کا سراغ لگانے میں کیسے مدد کی؟

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اے ڈی ایچ ڈی کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 71 فیصد زیادہ، طبی تحقیق میں انکشاف

پاک چین دوستی پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد ہے، مبارک زیب

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟