پاکستان میں5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں جدید 5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے باوجود 5جی سے متعلق سمری تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث اسپیکٹرم نیلامی اور سروسز کے اجرا پر پیش رفت ممکن نہیں ہو پارہی۔

یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی تیاری مکمل، جدید بینڈز پہلی بار دستیاب، وفاقی وزیر آئی ٹی کی پریس کانفرنس

پی ٹی اے کے مطابق وفاقی کابینہ نے 25 دسمبر 2025 کو 5جی سمری کی منظوری دی تھی، تاہم یہ سمری پالیسی ہدایت کی صورت میں اب تک تحریری طور پر پی ٹی اے کو ارسال نہیں کی گئی۔

منظوری کے بعد بھی سمری میں ترامیم کی گنجائش ہوتی ہے، اس لیے پی ٹی اے اس وقت تک حتمی کارروائی شروع نہیں کر سکتا جب تک منظور شدہ دستاویز باضابطہ طور پر موصول نہ ہو جائے۔

پی ٹی اے کو اس وقت تک کابینہ سے منظور شدہ سمری کی شقوں کا علم نہیں۔ سمری موصول ہونے کے بعد اتھارٹی ایک انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گی، جس میں 5جی اسپیکٹرم نیلامی کے قواعد و ضوابط، نیلامی کی شرائط اور تکنیکی تفصیلات شامل ہوں گی۔اسی میمورنڈم کے اجرا کے بعد اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی 5G اسپیکٹرم نیلامی کی اصولی منظوری دیدی گئی

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں موبائل سروسز کے لیے تقریباً 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے۔

 5جی کے لیے مجموعی طور پر 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ مزید 300 میگا ہرٹز اسپیکٹرم شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے 5جی سروسز کے معیار اور رفتار میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔

پی ٹی اے  کے مطابق اسپیکٹرم نیلامی کے بعد موبائل آپریٹرز ملک بھر میں اپنے بی ٹی ایس ٹاورز پر نئے 5جی بینڈز فعال کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں بھی دستیاب اسپیکٹرم کے مطابق نئے موبائل فون متعارف کرائیں گی اور موجودہ ڈیوائسز کو اپ گریڈ کریں گی تاکہ صارفین 5جی سروسز سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5جی کا انتظار مزید تول پکڑ ے گا، پی ٹی اے نے وجوہات بتادیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ 5جی کے اجرا میں تاخیر سے ڈیجیٹل معیشت، آئی ٹی سیکٹر اور سرمایہ کاری کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔

 کاروباری حلقوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 5جی سمری فوری طور پر پی ٹی اے کو منتقل کی جائے تاکہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ڈیجیٹل دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان