بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے بلے باز بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنی بیٹنگ میں بہتری لے آئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان شاہین رائزنگ اسٹارز میں اچھے کھلاڑی ہیں، معاذ صداقت، محمد نعیم اور صمیر منہاس اچھے کھلاڑی ہیں، ان کی تربیت کرکے انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھلانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم کی سست رفتار بیٹنگ، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اہم مشورے دے دیے

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں کچھ نہیں ہوا، بارڈر کے اس پار کھلاڑیوں میں اسپورٹس مین شپ موجود نہیں تھی، ہماری توجہ کھیل پر ہے اور کوشش کریں گے کہ میدان میں جواب دیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر کھیل میں اونچ نیچ ہوتی ہے لیکن کوشش ہونی چاہیے کہ غلطیاں اور کمزوریاں دور ہوں، ضروری نہیں کہ ہر میچ میں سینچری ہو۔

یہ بھی پڑھیے: قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ سے باہر

انہوں نے بابر اعظم کی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انسان ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ بہتری لے آئیں، ان کے 14، 15 ہزار رنز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp