امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، دونوں ممالک درحقیقت صرف امریکا سے خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوششیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر پیوٹن سے پھر ٹیلیفونک رابطہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو آج پورا یوکرین روس کے قبضے میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چاہے نیٹو ممالک امریکا کے ساتھ نہ بھی ہوں۔

امریکی صدر کے مطابق ان کی مداخلت کے بعد نیٹو ممالک نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا اور امریکا نے عالمی سطح پر ایک بار پھر اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا میں چین اور روس کی دلچسپی کیا ہے، امریکا کیوں پریشان ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں اکیلے 8 جنگیں ختم کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ناروے کی جانب سے انہیں نوبل امن انعام نہ دینا ایک احمقانہ فیصلہ تھا، تاہم اصل بات یہ ہے کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں زندگیاں بچیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم