کیسکو نے نیشنل گیمز کے دوران ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کی بجلی کاٹ دی

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کی بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کردی۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں ان دنوں نیشنل گیمز جاری ہیں تاہم کھیلوں کو تعطل سے بچانے کے لیے اسٹیڈیم میں جنریٹر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کیسکو ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے مئی جون کے بلز کی ریکوری کے لیے 3 ہفتے قبل نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم عدم ادائیگی کی بنیاد پر اب اسٹیڈیم کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر انتظام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلوں کے مختلف شعبے کیسکو کے نادہندہ ہیں۔

چلڈرن گراؤنڈ ٹیوب ویل کنکشن کے ذمے 10 اسکوائش کورٹ کے 7 لاکھ اور فٹبال گراؤنڈ 1 لاکھ 20 ہزارروپے نادہندہ ہے۔ سیف اللہ مگسی ہال 8 لاکھ 10ہزارروپے، ٹیبل ٹینس ہال ایک لاکھ 80 ہزارروپے نادہندہ ہے جب کہ ہاکی گراؤنڈ کے 2 کنکشنز کے ذمے بالترتیب 3 لاکھ 61 ہزار روپے اور 2لاکھ 53ہزارروپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا