فرح خان کی سالگرہ پر کرینہ کپور کی دلچسپ انداز میں مبارکباد، کیا وعدہ کیا؟

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دلچسپ اور مزاحیہ پیغام شیئر کیا ہے۔

کرینہ کپور، جو فرح خان کی دھن پر رقص کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے انسٹاگرام اسٹوریز پر فرح خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟

45 سالہ کرینہ کپور نے فرح خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ جب بھی فرح خان کے آس پاس ہوں گی تو ہمیشہ بیٹ پر ڈانس کرنے کا وعدہ کرتی ہیں، اس پیغام کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

فرح خان اور کرینہ کپور کے درمیان گہری دوستی پائی جاتی ہے اور دونوں نے پروفیشنل سطح پر بھی کئی مواقع پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فرح خان نے کرینہ کپور کے متعدد گانوں کی کوریوگرافی کی، جن میں 2003 کی فلم میں پریم کی دیوانی ہوں کے گانے اور 2007 کی فلم اوم شانتی اوم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی‘، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

فرح خان 9 جنوری 1965 کو پیدا ہوئیں۔ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں بطور ہدایتکار، کوریوگرافر، ڈانسر، رائٹر، پروڈیوسر اور اداکارہ خدمات انجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں 100 سے زیادہ گانوں کی کوریوگرافی کی اور بہترین کوریوگرافی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ کے ساتھ 7 فلم فیئر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف

فرح خان کے حالیہ منصوبوں میں 2025 کا سیلیبریٹی ماسٹر شیف شامل ہے، جہاں وہ میزبان اور جج کے فرائض انجام دیتی رہیں، جبکہ منگل لکشمی میں بھی انہوں نے بطور جج شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟