اے ڈی ایچ ڈی کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 71 فیصد زیادہ، طبی تحقیق میں انکشاف

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ توجہ برقرار رکھنے اور ضرورت سے زیادہ متحرک رہنے سے متعلق عارضے اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں تقریباً 71 فیصد زیادہ ہوسکتا ہے۔ تاہم اس عارضے کے لیے تجویز کردہ ادویات لینے والوں میں موت کا مجموعی خطرہ 25 فیصد کم دیکھا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق طبی جریدے ’جاما نیٹ ورک اوپن‘ میں شائع ہونے والے جائزے میں 3 براعظموں کے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ افراد پر ہونے والی 19 تحقیقی مطالعات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا افراد میں خودکشی سے موت کا خطرہ 89 فیصد، حادثات اور دیگر چوٹوں سے موت کا خطرہ 55 فیصد، جبکہ قدرتی وجوہات سے موت کا خطرہ 27 فیصد زیادہ پایا گیا۔ قدرتی وجوہات میں دل کی بیماریاں اور ذیابیطس جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس عارضے کے باعث بعض افراد کو روزمرہ معاملات منظم کرنے ڈاکٹر سے رجوع کرنے اور علاج کی ہدایات پر عمل کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، جس سے صحت کے مسائل بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر جوشوا اسٹوٹ کے مطابق درست تشخیص، مناسب علاج اور مسلسل مدد سے اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا افراد بھی صحت مند اور طویل زندگی گزار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بریسٹ کینسر قابل علاج مرض، بروقت تشخیص سے نتائج بہتر ہوسکتے ہیں، مریم نواز

تاہم محققین نے واضح کیا کہ یہ نتائج مختلف مطالعات کے مشاہدات پر مبنی ہیں، اس لیے ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اے ڈی ایچ ڈی لازماً موت کا سبب بنتا ہے یا دوا یقینی طور پر خطرہ کم کرتی ہے۔ ادویات کے ممکنہ فوائد سے متعلق نتائج صرف 3 مطالعات پر مبنی تھے، اس لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ

’میری بیٹی نے محض 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا تھا‘سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاک چین دوستی پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد ہے، مبارک زیب

ایمرجنسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورۂ پشاور، وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟