کوئی شہزادہ آئے جو بگی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جائے، حریم فاروق

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے محبت اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا بے باک انداز میں اظہار کرتے ہوئے خود کو ایک رومانوی مزاج کی شخصیت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حریم فاروق پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

ایک حالیہ انٹرویو میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ خاصی فلمی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی شہزادہ آئے، انہیں بگی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جائے۔ ان کے مطابق رومان ان کی زندگی اور تعلقات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کلاسک رومانوی فلموں کی بڑی مداح ہیں اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک جیسی فلمیں وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔

 حریم فاروق کے مطابق حقیقی محبت وہ ہوتی ہے جس میں سامنے والا شخص رشتے کی خاطر لڑنے اور خود کو بدلنے کے لیے تیار ہو، کیونکہ یہی سچی محبت کی پہچان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا

دل ٹوٹنے کے تجربے پر گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ ابتدا میں یہ کیفیت بہت شدید ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا ہی ختم ہو گئی ہو۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد انہوں نے خود کو سنبھالا اور یہ احساس کیا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے ابھی بہت کچھ باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا