اسلام آباد پولیس کے زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے زیر حراست دو ملزمان، فہد خان اور اسداللہ خان، اپنے ساتھی ملزمان کی فائرنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا، اور حفاظتی اقدامات کی بدولت پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمدگی کے لیے انہیں لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے ساتھی ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فہد خان اور اسداللہ خان زخمی ہوئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملزمان سے پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزمان نے اسلام آباد اور کے پی کے کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں 60 سے زائد وارداتیں کیں۔

پولیس نے بتایا کہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘