ملک میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم بہت شدید سرد رہے گا۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں معتدل سے گھنی دھند کے امکانات ہیں، جو ٹریفک اور سفر کے دوران مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت تین، لاہور پانچ، کراچی نو، پشاور چار، کوئٹہ صفر، گلگت منفی چار، مری صفر اور مظفرآباد دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کا امکان

انڈین غیر قانونی قابض جموں و کشمیر کے علاقوں میں سرینگر، لہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان اور بارامولا میں ابر آلود اور شدید سرد موسم کا امکان ہے، جبکہ جموں میں جزوی ابر آلود اور سرد موسم متوقع ہے۔

سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں منفی تین، جموں میں چار، لہ میں منفی نو، جبکہ شوپیان اور بارامولا میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم اور دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ