پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں سونا 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 771 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 09 ڈالر اضافے کے بعد 4595 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 6602 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کا ہو گیاتھا۔













