پاکستانی خواتین نے مکہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مسلم امہ کے اتحاد اور خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور دیگر ممالک کو بھی اس طرز پر اقدامات کرنے چاہییں۔ خواتین کے مطابق یہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور استحکام بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ معاہدے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ منفی پروپیگنڈا بھی شروع کیا گیا، تاہم مسلم ممالک کے درمیان اتحاد ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس پر پاکستانی شہری فخر محسوس کرتے ہیں۔ آئیے، اس حوالے سے خواتین کی رائے جانتے ہیں۔










