سندھ کی کردار کشی کے پیچھے منظم سازش، کچھ قوتیں وسائل پر ڈاکا ڈالنے کے لیے کام نہ کرنے کا بیانیہ بناتی ہیں، بلاول بھٹو

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، تاہم اس جھوٹے بیانیے کا بہترین جواب تھرپارکر کی ترقی ہے۔

مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ کچھ قوتیں 18ویں ترمیم کے تحت دیے گئے اختیارات واپس لینا چاہتی ہیں، اور وسائل پر ڈاکا ڈالنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، اس کے لیے کام نہ کرنے کا جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تھر آنے پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کی محنت یہ ثابت کرتی ہے کہ پارٹی اس علاقے کے عوام کے لیے کس قدر فکرمند ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی پورے سندھ میں اسی جذبے کے ساتھ محنت کر رہی ہے اور ہماری حکومت عوام دوست ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہاکہ سندھ کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہ دینا بدقسمتی ہے اور جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کی وجہ سے اسے ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ تھرکول کی دریافت سے علاقے میں معاشی انقلاب آیا اور اس کے نتیجے میں سماجی ترقی بھی ہوئی۔ پہلے یہاں نہ ڈسپنسری تھی، نہ ہیلتھ یونٹ اور نہ اسپتال، لیکن اب تھرپارکر میں صحت کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ تھرپارکر کی ترقی کے لیے تھر فاؤنڈیشن بھی بنائی گئی، جسے علاقے سے حاصل منافع کا ایک حصہ فراہم کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پورے سندھ میں اسی جذبے کے ساتھ کام جاری ہے اور حکومت عوام کے مفاد میں سوچتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں یونیورسٹیز اور کیمپس کی تعداد دگنی کی گئی ہے اور امید ہے کہ تھرپارکر کے طلبہ تعلیم حاصل کر کے ہر شعبے میں ترقی کریں گے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کا بلاول بھٹو کو کھلا خط، سندھ حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ تھرپارکر میں گلگت بلتستان کے طلبہ بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب