اللیث کے سمندر میں ڈولفنز کے جھنڈ سیاحوں کے لیے قدرتی نظارہ بن گئے

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سعودی عرب کے مغربی ساحلی علاقے اللیث میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ڈولفنز کے جھنڈ مسلسل نظر آنے سے سیاحوں اور سمندری حیات کے شوقین افراد کے لیے ایک دلکش قدرتی منظر دیکھنے میں آیا، جس نے علاقے کی ماحولیاتی سیاحت کو مزید فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے جنوب میں واقع اللیث گورنریٹ کے جزائر اور ساحلی آبی گزرگاہوں میں حالیہ دنوں کے دوران ڈولفنز کے متعدد جھنڈ دیکھے گئے۔ ڈولفنز کی موجودگی کے باعث ساحلی علاقوں میں آنے والے سیاحوں، سمندری حیات کے ماہرین اور فوٹوگرافروں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ڈولفنز پانی میں نہایت خوبصورتی سے تیرتی، اچھلتی اور قلابازیاں لگاتی دکھائی دیں، جس سے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ساحل پر موجود افراد کا استقبال کر رہی ہوں۔ اس دلکش منظر کو دیکھنے والے افراد نے ان لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔

یہ مناظر بحیرۂ احمر کے صاف اور شفاف پانیوں اور اللیث کے اردگرد موجود صحت مند سمندری ماحول کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈولفنز کی بار بار موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ علاقے میں سمندری حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کی کوششیں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی مظاہر سعودی وژن 2030 کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں، جس کے تحت ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری اور ماحول کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی وادی لجب: قدرت کا حیرت انگیز شاہکار

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ایسے مناظر ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ، مقامی معیشت کو تقویت دینے اور سمندری سیاحت، قدرتی مشاہدے اور فوٹوگرافی جیسی سرگرمیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں، جو تفریح اور تحفظ کے درمیان توازن کی ایک بہترین مثال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ