ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر کو خط، غزہ  امن منصوبے کے لیے تعاون کی درخواست

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کے تناظر میں ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے غزہ کے مستقبل کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی جنرل کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

ترک صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ خط میں صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ بورڈ آف پیس میں بانی رکن بننے کی پیشکش کی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق خط میں غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور غزہ میں امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے خط میں ترکی کے خطے میں کردار اور صدر رجب طیب اردوان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے یکجہتی: استنبول میں نئے سال پر ہزاروں افراد کا مارچ

ترک حکام کے مطابق ترک صدر نے خط کا غور سے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور مناسب وقت پر سفارتی جواب دیا جائے گا۔ اس پیشرفت کو غزہ کے مسئلے پر عالمی سفارتکاری میں ایک نئی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی