راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفیکشن جاری

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ سیکیٹریٹ نے آج باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سینٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر فوری طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت سینیٹ کے چیئرمین نے سینٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے طور پر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ فیصلہ قواعد کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

سینیٹ سیکیٹری حفیظ اللہ شیخ نے نوٹیفیکشن کو جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام، وفاقی اور صوبائی اداروں، وزارتوں، میڈیا اور سینیٹ کے اراکین کو آگاہ کیا۔ اس تعیناتی کے بعد راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن کے رہنما کے طور پر تمام قانونی اور رسمی اختیارات حاصل ہوں گے۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے تمام اراکین، صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، لیڈر آف دی ہاؤس اور دیگر متعلقہ حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی کارروائیوں میں اس کا اطلاق کریں۔

یہ تعیناتی سینیٹ میں اپوزیشن کے مضبوط کردار اور پارلیمانی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp