معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے اپنے حالیہ شو کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ صحت کی وجہ سے کامیڈی سے طویل عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور یہ وقفہ ممکنہ طور پر 2030 تک جاری رہ سکتا ہے۔
حیدرآباد کے شو کے دوران ذاکر خان نے کہا کہ ’میں ایک طویل وقفہ لے رہا ہوں، شاید 2028–29 یا حتیٰ کہ 2030 تک۔ یہ تین، چار یا پانچ سال کا وقفہ ہوگا تاکہ میں اپنی صحت کا خیال رکھ سکوں اور کچھ ذاتی امور سلجھا سکوں۔ آپ سب کی موجودگی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، اور میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا‘۔
Comedian Zakir Khan ने अगले 5 साल के लिए Comedy से लिया ब्रेक. स्वास्थ्य कारणों को बताई अहम वजह.
लंबे ब्रेक से पहले June 2026 में Zakir करेंगे आख़िरी शो. pic.twitter.com/Esw7KjvEYn
— Online Political Party (@therevolutiontc) January 20, 2026
ذاکر خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی اس فیصلے کی تصدیق کی۔ دبئی پہنچنے کے بعد انہوں نے لکھا کہ ’ہر شو جون 20 تک ایک جشن ہوگا۔ میں اس بار زیادہ شہروں میں نہیں آ سکوں گا، لہٰذا براہ کرم شوز میں آئیں اور محبت کا اظہار کریں‘۔
کامیڈین نے اعتراف کیا کہ گزشتہ دس سالوں سے مسلسل ٹور، دن میں کئی شوز، بے خوابی، صبح سویرے پروازیں اور بے ترتیب کھانے نے ان کی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے وہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے تھے لیکن اب طویل وقفہ لینا ناگزیر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے شو میں جانا سب سے بڑی غلطی تھی، کامیڈین نسیم وکی
انہوں نے مزید کہا کہ میں اسٹیج پر رہنا بہت پسند کرتا ہوں لیکن اب صحت کے پیش نظر مجھے وقفہ لینا ہوگا۔ اسی لیے اس بار انڈیا ٹور محدود شہروں تک ہوگا اور اضافی شوز شامل نہیں کیے جائیں گے۔ اسپیشل ریکارڈ کرنے کے بعد مجھے طویل وقفہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔













