عالمی سطح پر 400 امیر افراد نے سپر رِِِچ پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 24 ممالک کے 400 ارب پتیوں نے عالمی رہنماؤں سے سپر رچ یعنی انتہائی امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے، یہ مطالبہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر جاری ہونے والے ایک کھلے خط میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں دنیا کے 10 امیر ترین افراد: کن کی دولت میں کمی آئی اور کون مزید امیر بن گئے؟

خط میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دولت سیاست کو آلودہ کررہی ہے، سماجی عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور ماحولیاتی بحران تیز ہو رہا ہے۔ خط میں شامل معروف شخصیات میں اداکار و فلمساز مارک رفلّو، موسیقار برائن اینو اور فلم پروڈیوسر و فلاحی شخصیت ایبیگیل ڈزنی کے نام شامل ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ چند عالمی اولیگارکس نے ہماری جمہوریتوں کو خرید لیا ہے، حکومتوں پر قبضہ کیا ہے، میڈیا کی آزادی کو دبایا ہے اور ٹیکنالوجی و جدت پر قبضہ کر کے غربت اور سماجی بُحران کو بڑھایا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ جب خود ملینئرز بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ انتہائی دولت نے باقی دنیا کو سب کچھ سے محروم کر دیا ہے تو اس سے زیادہ واضح اشارہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ معاشرہ خطرناک حد تک کھائی کی طرف جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف

فوربز کے مطابق امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت کے بعد تشکیل پانے والی کابینہ گزشتہ سال تاریخ کی سب سے امیر کابینہ قرار پائی، جس کی مشترکہ دولت کا اندازہ گزشتہ اگست میں 7.5 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

پٹریاٹک ملینئرز گروپ کے لیے کیے گئے ایک سروے میں 77 فیصد ملینئرز نے کہا کہ انتہائی امیر افراد سیاسی اثرورسوخ خریدتے ہیں۔

اسی ہفتے ترقیاتی تنظیم آکسفیم نے رپورٹ جاری کی کہ گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں لوگ ارب پتی بنے ہیں، جس کے بعد عالمی سطح پر ارب پتیوں کی تعداد پہلی بار 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ