پاکستان-آسٹریلیا ٹی20 سیریز کا پرومو جاری، ہاتھ نہ ملانا موضوع بحث بن گیا

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باضابطہ پرومو جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور کرکٹ سے گہری وابستگی کو پیش کیا گیا ہے۔

پرومو کے آغاز میں ایک آسٹریلوی مہمان کو لاہور میں مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے، جہاں اس کی میز پر مختلف اقسام کے کھانے رکھے جاتے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی شخص حیرت سے کہتا ہے کہ اتنے کھانے کا بل کون دے گا۔ جس پر دیگر افراد جواب دیتے ہیں کہ اس کا بل ’آغا جی‘ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

ویڈیو میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا بھی نظر آتے ہیں، جو مہمان سے کہتے ہیں کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ اس پر آسٹریلوی شہری پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہے اور اسے بے حد پسندیدہ قرار دیتا ہے۔

پرومو میں روایتی حریفوں پر طنز بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایک منظر میں ٹیکسی ڈرائیور آسٹریلوی مسافر سے کرایہ لینے سے انکار کر دیتا ہے، جس پر وہ شکریہ ادا کرتا ہے تاہم مصافحہ نہیں کرتا۔ اس پر ٹیکسی ڈرائیور مسکراتے ہوئے کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔

ویڈیو کے اختتام پر سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ اگرچہ ہم مہمان نوازی میں مثال رکھتے ہیں، تاہم جب بات کرکٹ کی آتی ہے تو مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: حارث رؤف کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم