پنجاب میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں نمایاں کمی، پولیس کا دعویٰ

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی کے قیام کے بعد گزشتہ 7 ماہ کے دوران پراپرٹی سے متعلق جرائم میں 64 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں مجموعی طور پر 60 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ صرف ڈکیتی کے کیسز میں 69 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی سال 2025 میں خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں اشتہاری گرفتار

سال 2024 میں ڈکیتی کے 792 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جو 2025 میں کم ہو کر 324 رہ گئے۔ اسی طرح راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار 608 ہو گئے، جس میں 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد، کار چوری میں 60 فیصد کمی آئی، جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات 9 ہزار 754 سے کم ہو کر 4 ہزار 628 رہ گئے، جو 53 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

پنجاب پولیس رپورٹ کے مطابق، ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز بھی 170 سے کم ہو کر 96 رہ گئے، جن میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، کئی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

سی سی ڈی کی کارروائیوں کے دوران ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی نے کیٹیگری اے کے مفرور اور ہیڈ منی والے خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا۔

متعدد منظم گینگز کو بے نقاب کیا اور ان کے نیٹ ورکس کا سراغ لگا کر گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے سال 2025 میں کتنے ہزار منشیات فروش گرفتار کیے؟

پنجاب پولیس نے رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سی سی ڈی پر لگائے گئے الزامات سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں پر مبنی ہیں، جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹ کے مطابق حراستی تشدد اور اموات سے متعلق 42 کیسز قانون کے مطابق ایف آئی اے کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے اپنی تحریری رپورٹ میاں داؤد ایڈوکیٹ کی جانب سے سی سی ڈی کی کارروائیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پرعدالتی حکم کے مطابق جمع کرائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

ویڈیو

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی رائے تقسیم

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں کہ نئے صوبے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی شرط ہی ختم ہو جائے، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟