پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بندرگاہوں اور بحری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نگرانی کے نظام متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ سیٹلائٹ امیجری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ماڈلنگ بندرگاہوں کے نئے مقامات کی نشاندہی، بحری ٹریفک کی نگرانی، کارگو کلیئرنس میں تاخیر کم کرنے، تیل کے رساؤ کی بروقت نشاندہی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر بحری امور نے کراچی میں فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا

اس اقدام کا مقصد تجارتی سرگرمیوں میں بہتری، بحری تحفظ کو مضبوط بنانا اور ماحولیاتی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنا ہے، تاکہ پاکستان خود کو خطے میں ایک اہم ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر منوا سکے۔

یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع بندرگاہوں کو جدید بنایا جا رہا ہے، درآمد و برآمد کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جائے گا اور وسطی ایشیا کے خشکی میں گھرے ممالک کو سمندری راستوں سے جوڑنے کے لیے پاکستان کو ایک مرکزی گیٹ وے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر بحری امور نے کراچی میں فیری ٹرمینل کا افتتاح کردیا

حکام کے مطابق اس منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ سیٹلائٹ ڈیٹا کی مدد سے سمندر کی سطح میں اضافے، ساحلی کٹاؤ، شدید موسمی حالات، ساحلی ماحولیاتی نظام، پانی کے معیار اور تلچھٹ کی حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا سکے گی، جس سے شواہد پر مبنی پالیسی سازی ممکن ہو گی اور ساحلی آبادیوں و بنیادی ڈھانچے کو تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔

وزارتِ بحری امور اور سپارکو کے درمیان تعاون کو باقاعدہ اور مؤثر بنانے کے لیے ایک منظم فریم ورک تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلائی اور اے آئی پر مبنی بندرگاہی نگرانی کے اس اقدام سے کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت بہتر ہو گی، تاخیر میں کمی آئے گی، بحری سلامتی مضبوط ہو گی اور علاقائی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے پاکستان کی معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم