بدعنوانی سے پاک بنگلہ دیش اور ترقی یافتہ بوگورا ہمارا ہدف ہے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بوگورا (بنگلہ دیش) میں 10 جماعتی انتخابی اتحاد کے زیرِ اہتمام منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے حکمرانی اور ترقی سے متعلق متعدد وعدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں بوگورا کو سٹی کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا اور ضلع میں سرکاری یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

بوگورا میں ہفتے کی دوپہر ہونے والے جلسے میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اقتدار میں آ کر ملک کو بدعنوانی اور غیرقانونی وصولیوں سے پاک بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گا اور ’چندہ بازوں سے پاک بنگلہ دیش‘ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے علاقائی انفراسٹرکچر کی ضرورتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گائیباندھا اور بوگورا کے عوام کی توقعات کے مطابق دوسرے جمنا پل کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو

جماعتِ اسلامی کے امیر نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 15 برس سے زائد عرصے میں تقریباً 28.5 لاکھ کروڑ ٹکا بیرونِ ملک منتقل کیے گئے۔ ان کے مطابق مبینہ طور پر لانڈر کی گئی رقوم واپس لا کر ترقیاتی شعبوں میں لگائی جائیں گی۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا جس میں قومی وسائل کی چوری ممکن نہ رہے اور ریاستی رقوم صرف ریاستی مقاصد پر خرچ ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کے رہنما اور کارکنان بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے اور ٹینڈر میں بدعنوانی میں ملوث نہیں، اور ’صاف ہاتھوں‘ سے اپنے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے خواتین کے تحفظ اور وقار کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماؤں اور بہنوں کے لیے ایک محفوظ بنگلہ دیش کی تشکیل اتحاد کے منشور کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم