پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تجربہ اور نوجوانی کا امتزاج چنا، راشد لطیف

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سابق کرکٹرز راشد لطیف  نے اسکواڈ کے انتخاب پر اپنے تجزیات میں کہا کہ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ چند تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں سابق کھلاڑی راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں مخصوص کھلاڑیوں کو میچز کی نوعیت اور سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق منتخب کیا گیا، اور یہی وجہ ہے کہ اسکواڈ میں کچھ نئے اور کچھ تجربہ کار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں ابھی کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کمبی نیشن اچھی ہے، لیکن کچھ کھلاڑی ابھی بین الاقوامی سطح کے دباؤ کے لیے مکمل تیار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا مقصد نہ صرف مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی ورلڈ کپ کے ماحول میں تجربہ فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی کرکٹ کی قیادت انصاف اور برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، شاہد آفریدی کی آئی سی سی پر تنقید

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید، مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا نے شرکت کی اور ٹیم کے ناموں کے ساتھ ساتھ کپتان کے انتخاب کا بھی اعلان کیا۔ اس اسکواڈ کے لیے سلمان علی آغا کو پاکستانی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کو شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں