ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پر کیا ردعمل دیا؟

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر نے حال ہی میں مبینہ نازیبا لیک ویڈیو کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اس معاملے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

علینہ عامر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی اور اسے نظرانداز کر رہی تھی، اور خود کو پریشان محسوس نہیں کر رہی تھی لیکن جب سینکڑوں پوسٹس میں یہ دعویٰ دیکھا کہ میری ویڈیو لیک ہوگئی ہے تو میں نے فیصلہ کیا کہ ایسے لوگوں کو جواب دینا ضروری ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Amir (@alinaamiirr)

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کا ذہن حیران کن ہے جو کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ کم از کم تحقیق تو کریں کہ جو ویڈیو آپ شیئر کر رہے ہیں وہ اصل ہے یا نہیں۔

علینہ عامر نے اس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور لڑکیوں کی ڈیپ فیک یا اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جو بھی انہیں فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اسے کیش پرائز دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا