لاہور: ’ گٹر میں گرنے والی ماں، بیٹی کی خبر کو فیک نیوز کہنے والوں پر پیکا لگے گا؟‘

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی 24 سالہ خاتون کی لاش تقریباً 3 کلومیٹر دور آؤٹ فال روڈ سے برآمد کر لی گئی ہے۔ تاہم 9 ماہ کی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر بھی تنقید کی ہے کیونکہ ابتدائی طور پر وزیر اطلاعات نے ماں اور بچی کے کھلے مین ہول میں گرنے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور اس واقعے کی تردید کی تھی۔

بعد ازاں خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر اطلاعات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کے معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے نے کہا کہ لاہور میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں اور اس کی بیٹی کی خبر اور اسے ابتداء میں فیک قرار دیا جانا قابلِ مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس خبر پر بھی اتنا ہی واویلا اور تنقید ہوتی ہے جتنی یہ واقعہ کسی دوسرے صوبے میں ہونے پر ہوتی؟

رضوان غلزئی نے لکھا کہ لاہور گٹر میں گرنے والی ماں اور بیٹی کی خبر کو فیک نیوز کہنے والوں پر پیکا لگے گا؟

صحافی ثاقب بشیر نے لکھا کہ پنجاب حکومت کو آج احساس ہو گا کہ بعض اوقات جان بوجھ کر نہیں بلکل ناسمجھی یا مکمل تصدیق سے پہلے بھی کوئی خبر شئیر جاتی ہے ان پر تھوڑا تحمل دیکھانا چاہیے۔ اب فیک نیوز پر دوسروں کے خلاف تو مقدمے کرتے ہیں آج خود کیا کریں گے ؟

ندیا اطہر نے لکھا کہ لاہور میں یہ کونسا مین ہول تھا جس کا ڈھکن نہیں تھا اور کیوں نہیں تھا؟ علاقے کے ذمہ داران سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ایک عورت اپنی بچی کے ساتھ کھلے مین ہول میں گر کے مر گئی اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ فیک نیوز ہے، کیا اس کا بھی دفاع کرنا ہے؟

مریم نواز خان نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا لیکن صرف اس لیے ماں اور بچے کا مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونا فیک نیوز قرار دینا کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے تھے اور اس کی خوب تشہیر کرنا اور پھر ڈٹ بھی جانا۔ یہاں پیکا نہیں لگتا؟ کوئی جوابدہی؟ تھوڑی سا احساس؟

اسامہ زاہد نے کہا کہ وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے واقعہ فیک قرار دےدیا اب جبکہ خاتون کی لاش برآمد ہوچکی ہے کیا عظمی بخاری معافی مانگیں گی؟

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل پنجاب کے ضلع لودھراں میں ایک کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث سات سالہ بچہ ریحان جاں بحق ہوا تھا، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

 اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نہ صرف دکھ اور غصے کا اظہار کیا تھا بلکہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں زیرِ تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم