آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے حتمی انٹرویوز نواز شریف کریں گے

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتخابات کی تیاریوں کے لیے دورے اور امیدواروں کے انٹرویوز کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: آزاد کشمیر میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، راجا فاروق حیدر

وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں میاں نواز شریف گلگت بلتستان کے آنے والے انتخابات کے سلسلے میں بھی دورہ کریں گے جبکہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے امیدواروں کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز بھی ان کی زیر نگرانی ہوں گے۔

اجلاس کی سربراہی وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کی۔

اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کمیٹی ارکان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری طارق فاروق، سینیئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر نجیب نقی اور عبدالرحمان آرائیں بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے: راجا ثاقب مجید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے سیاسی ماحول گرم

اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ن لیگ آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کے انتخاب کے لیے حتمی انٹرویوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو براہ راست صدر مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کریں گے۔

سیاسی کمیٹی نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت کی اور آزاد کشمیر میں انتخابی تیاریوں، پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس میں اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ن لیگ قیادت نے آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا اور پارٹی کے امیدواروں کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں