راجا ثاقب مجید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، آزاد کشمیر کے انتخابات سے پہلے سیاسی ماحول گرم

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں آئندہ برس عام انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما راجا ثاقب مجید کل 27 دسمبر کو کشمیر کونسل ہال اسلام آباد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور سینیئر لیگی قیادت بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا یوم قائد پر پیغام

راجا ثاقب مجید مظفرآباد کے حلقہ 5 کھاوڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ حلقہ قد آور سیاسی شخصیات کے لیے جانا جاتا ہے جہاں اس وقت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ممبر اسمبلی ہیں۔ چوہدری لطیف اکبر نے اس حلقہ سے 10 انتخابات میں حصہ لیا، جن میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں شکست ہوئی۔

راجا ثاقب مجید نے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر 3 انتخابات میں حصہ لیا، مگر وہ ایک میں بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ حلقہ کھاوڑہ میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما راجا عبدالقیوم، جو سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں، ٹکٹ کے امیدوار ہیں، جبکہ سابق ٹکٹ ہولڈر راجا ابرار ایڈووکیٹ اور چوہدری شفقت بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجا عبدالقیوم نے پارٹی سے واضح کیا ہے کہ ان کی قربانیاں ٹکٹ کا حق بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت میں آتے ہی عام آدمی کی بات سنی، ایک اسکیل کے ملازمین کو مستقل کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

سیاسی مبصرین کے مطابق رجا ثاقب مجید کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے باوجود ان کے لیے انتخابات آسان نہیں ہوں گے، کیونکہ چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ تاہم رجا ثاقب مجید ہر صورت جیت کر اسمبلی میں آنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا