پاکستان کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، سونا اور قیمتی سامان برآمد

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1185 گرام سونے کے زیورات اور بھاری مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز اور ہینڈ بیگز برآمد کر لیے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت قریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اے ایس ایف کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے 9 کلوگرام ہیروئن برآمد

ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کے اسپیشل پروفائلنگ سیل نے شبے کی بنیاد پر امریکا سے آنے والے ایک مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل منتقل کیا۔ اسکیننگ مشین کے ذریعے مسافر کے سامان کی جانچ پر بھاری مقدار میں کاسمیٹکس، پرفیومز، ہینڈ بیگز اور سونے کے زیورات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ: نجی ایئر لائن عملے نے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ دیا، جدہ کی پرواز سے محروم

سونے کی درست مقدار کے تعین کے لیے بلائے گئے جیولر نے زیورات کا وزن قریباً 1185 گرام بتایا۔ کسٹمز حکام نے تمام سامان تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں