اے ایس ایف کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، مسافر سے 9 کلوگرام ہیروئن برآمد

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 9 کلو گرام مائع ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے براستہ ابوظہبی جدہ کی پرواز پر سفر کرنے والے ایک  مسافر ادریس حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کسٹمز نے ہوائی اڈے پر 40 لاکھ روپے کی منشیات پکڑ لی

مسافر نے مائع منشیات سے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگو رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور کپڑوں سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp