بے قابو آبادی سنگین سماجی و معاشی چیلنج ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بے قابو آبادی میں اضافے کو پاکستان کے سب سے بڑے سماجی اور معاشی چیلنجز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مسلسل اور شواہد پر مبنی خاندانی منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن اور پاپولیشن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ’وقفہ – توازن کے لیے‘ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 54 برس میں پاکستان کی آبادی بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں دگنا بڑھی ہے، اور اگر وقت پر مناسب پالیسیز اپنائی جاتیں تو آج ملک کی آبادی قریباً 15 کروڑ 50 لاکھ ہوتی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کردی

انہوں نے واضح کیا کہ آبادی کا مسئلہ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ ایک سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے۔ مراد علی شاہ نے بین الاقوامی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ایران، ترکی اور دیگر ممالک نے آبادی کو کامیابی سے کنٹرول کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کم عمری کی شادی، مانع حمل ذرائع کے استعمال اور عوامی آگاہی جیسے مسائل پر بروقت توجہ نہ دینے کی وجہ سے ملک بہت پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گھر گھر جا کر خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہی دی گئی، مگر موجودہ شرح آبادی اب بھی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ خاندانی منصوبہ بندی اور پولیو کے خاتمے کی مہمات میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ وہ آگاہی پیغامات کو خبرناموں کے آغاز میں نشر کریں تاکہ عوام اور والدین کو بچوں کے مستقبل سے متعلق باخبر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:بٹن دبا کر پانی نہیں نکال سکتے، لوگوں کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے زور دیا کہ آبادی اور پولیو 2 بڑے قومی چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے، مستقل حکمت عملی اور معاشرتی شراکت داری ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں