ایران کے 2 مختلف شہروں میں دھماکے، 5 افراد ہلاک، 10 سے زیادہ زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے 2 مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 10 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کو ایک رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دھماکا معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2 منزلیں منہدم ہو گئیں اور کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔

اسی دوران ایران کے شہر اہواز میں ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جان لے لی۔

تاہم عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے اور ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے اس دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے تاثر کی تردید کی ہے، جبکہ اسرائیلی عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ یہ دھماکے اسرائیل کی طرف سے نہیں کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

دلائی لاما کو گریمی ایوارڈ ملنے پر چین کی تنقید، ایوارڈ کو ’چین مخالف سیاسی ہتھیار‘ قرار دیدیا

’دھرندر 2‘ کی پہلی جھلک جاری، ٹریلر اور فلم کی ریلیز کب ہوگی؟

مودی کے ناک رگڑنے کے بعد، ٹرمپ نے انڈیا کے لیے ٹیرف 18 فیصد کردیا

’بیوی زندہ ہے مگر نادرا نے مردہ قرار دے دیا‘، شہری وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے پھٹ پڑا

ویڈیو

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے