پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں، امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کرےگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے میں حکومتی کردار کی عزت کرتے ہیں، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں مشروط شرکت پر اتفاق مشکل ہے۔
ICC issues statement on ICC Men’s T20 World Cup 2026. https://t.co/QTZbB5y75e
— ICC (@ICC) February 1, 2026
آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ کھیلوں کی روح کو متاثر کرےگا۔ آئی سی سی کے ہر ممبر کی طرح پاکستان کی بھی اپنی ذمہ داری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی سے امید ہے کہ وہ قابل قبول حل نکالے گا۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام، ایونٹ سے باہر
واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے تمام تر تحفظات مسترد کرتے ہوئے اسے ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا تھا۔













