دہشتگردی کی ہر شکل اسلامی تعلیمات کےخلاف ہے، چیئرمین رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ایک  بیان میں  خورشید ندیم نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم قوم اور ریاستی ادارے متحد ہو کر ان عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

چیئرمین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بیرونی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے مختلف سازشوں میں مصروف ہیں مگر یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیے: چیف جسٹس کا کوئٹہ برانچ رجسٹری کا دورہ، وکلاء برادری سے ملاقاتیں

چیئرمین نے بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو سمجھیں، ہوشیار رہیں اور ملک دشمن عناصر کے آلہ کار نہ بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب