بلوچ عوام کے تعاون سے پراکسی جنگ ناکام بناکر افغانستان اور بھارت دونوں کو شکست فاش دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد عناصر افغانستان کے ایجنٹ ہیں اور بھارت براہ راست محاذ پر ناکامی کے بعد پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے تاہم بلوچ عوام کے تعاون سے اس پراکسی جنگ میں افغانستان اور بھارت دونوں کو شکست دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، خواجہ آصف کا انکشاف

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ عناصر ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ہمارے دشمنوں کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک کی سرپرستی میں پاکستان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

’گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان میں نمایاں ترقیاتی کام کیے گئے‘

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران بلوچستان میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور تعلیمی ادارے قائم کیے گئے۔

مزید پڑھیے: وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، معمول کی نقل مکانی کو بحران کا رنگ دیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام بلوچ عوام کا بنیادی حق ہے اور انہیں اپنے قدرتی وسائل پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے۔

’وفاق بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے‘

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عام شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچ قوم کی حمایت سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت، دہشتگردوں کو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس بات سے آگاہ ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی تحویل میں ہے جبکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم