مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ کی آخری رسومات کے دوران چوروں کی لوٹ مار، 30 لاکھ کے زیورات لوٹ لیے

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سیاستدان اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات کے دوران تقریباً 30 لاکھ انڈین روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق 29 جنوری کو اجیت پوار کے جنازے میں شرکت کے لیے مہاراشٹر بھر سے لاکھوں افراد بارامتی پہنچے تھے، جہاں ایک وسیع میدان میں آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔ اسی دوران چوروں کے ایک منظم گروہ نے سوگواروں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: موموز کی بھوک، 14 سالہ لڑکے نے 85 لاکھ کے زیورات چرالیے

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آدھا درجن سے زائد چین اسنیچرز پر مشتمل ایک گینگ نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے کی چینیں، دیگر زیورات اور نقدی چوری کی۔ اگرچہ موقع پر امن و امان کی نگرانی کے لیے تقریباً 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے، اس کے باوجود وارداتیں ہوتی رہیں۔

پولیس کے مطابق بعض مشتبہ چوروں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اب تک تقریباً 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجیت پوار اس وقت جان سے گئے جب ممبئی سے بارامتی جانے والا لیئر جیٹ 45 طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کر گیا۔ اس حادثے میں ان کے سیکیورٹی اہلکار اور عملے کے دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: 9 گینگز کے 20 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ روپے مالیت کی نقدی و زیورات برآمد

اجیت پوار، مہاراشٹر کے سینیئر سیاستدان شرد پوار کے بھتیجے تھے، تاہم چند سال قبل سیاسی اختلافات کے باعث دونوں کے راستے جدا ہو گئے تھے اور اجیت پوار نے اپنی جماعت بنا کر بی جے پی سے اتحاد کر لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں