ممبئی یونیورسٹی نے بنا وضاحت مجھے ایونٹ سے نکال دیا، نصیرالدین شاہ

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں ممبئی یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کے ایونٹ سے آخری لمحے میں بلاوجہ خارج کر دیا گیا، اور نہ تو کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔

نصیرالدین شاہ نے انڈین ایکسپریس میں لکھا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بہت ہی توہین آمیز اور مایوس کن تھا کیونکہ وہ طلبا سے بات چیت کے لیے بہت پرجوش تھے۔

مزید پڑھیں:نصیرالدین شاہ نے دِلجیت دوسانجھ کی حمایت میں کیا مؤقف اختیار کیا؟

انہوں نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی نے سامعین کو بتایا کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کیا، جبکہ حقیقت میں انہیں ایونٹ سے بلا وجہ نکال دیا گیا۔ اگر کسی افسر کا خیال ہے کہ میں اپنے ملک کے خلاف باتیں کرتا ہوں، تو میں اسے چیلنج کرتا ہوں کہ وہ صرف ایک مثال بھی پیش کرے۔

نصیرالدین شاہ کو 1980 کی دہائی میں ہندی سینما کے آرٹ ہاؤس فلمز میں ان کے کرداروں کے لیے سراہا گیا، جن میں منڈی، نشانت، آکروش، جانے بھی دو یارو، معصوم اور سپرش شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:نصیرالدین شاہ نے ہندی فلمیں دیکھنا کیوں چھوڑ دیں؟

آئندہ وہ فلم Assi میں تاپسی پنو، ریووتھی، منوج پاہوا اور دیگر کے ساتھ نظر آئیں گے، جو 20 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ امتياز علی کی نئی فلم میں بھی دکھائی دیں گے، جو جون میں ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں