پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ احسن رمضان نے ایرانی کھلاڑی شاہین سبزی کو شکست دے کر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کیوئسٹ انڈر 17 اسنوکر کے عالمی چیمپیئن بن گئے، ویلز کے کھلاڑی کو 0-4 سے شکست دیدی
چیمپیئن شپ کا فائنل قطر میں کھیلا گیا، جس میں احسن رمضان اور شاہین سبزی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ احسن رمضان نے 1-4 کے فریم سے کامیابی حاصل کی اور پاکستانی کیوئسٹ کی جیت کا اسکور 30-79، 22-59، 15-119، 44-72 اور 84-44 رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی
خیال رہے کہ احسن رمضان نے سیمی فائنل میں بھی ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور انہوں نے فائنل جیت کر پاکستان کے لیے ایشین انڈر 21 کا ٹائٹل یقینی بنایا۔














