لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ کی ٹیمیں چاروں اطراف سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، نوٹیفکیشن جاری
چیف فائرافسر کے ایم سی فائر بریگیڈ ہمایوں خان کے مطابق فیکٹری کے اندر کوئی موجود نہیں، تاہم آگ کی شدت اور فیکٹری میں موجود روئی و پلاسٹک کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر شہر بھر سے مزید گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔ کے ایم سی کی دو اسنارکل بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ تیسری طلب کی گئی ہے۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے سبب فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ہیں۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر اور ایس پی ٹریفک کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور فائربریگیڈ و ریسکیو عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستے کلیئر رکھنے اور متاثرہ فیکٹری و اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔














