آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز آج بھارت اور سری لنکا میں ہو رہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ کولمبو میں صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

 میچ کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا پہلا گیند مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کرایا جائے گا۔

قومی ٹیم نے ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کرتے ہوئے اپنی خامیوں پر کام کیا اور بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے اور فی الحال بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے کھیلنے سے انکار، بھارتی کپتان کا موقف سامنے آگیا

سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ سے متعلق حکومتی فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دیگر میچز جیتنے کا اضافی دباؤ نہیں ہوگا اور ٹیم ہر میچ میں اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان شاندار فارم کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے، جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم، جس نے جون کے بعد کوئی باقاعدہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، بڑے مقابلے میں اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان کو اس ٹائٹل کو جیتے 17 برس گزر چکے ہیں، اور اس بار بھی ان کا سفر آسان نہیں دکھائی دیتا۔ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی اعلان کے باعث قومی ٹیم کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی 2 پوائنٹس کے خسارے اور نیٹ رن ریٹ کے ممکنہ دباؤ کا سامنا ہے، جس سے غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں کسی آسان شروعات یا ردھم حاصل کرنے کے اضافی وقت کی سہولت بھی موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، صائم ایوب پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

تاہم ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔ قومی ٹیم نے اس عرصے میں دس مختلف ممالک کے خلاف 34 میچز کھیل کر 24 میں کامیابی حاصل کی۔ تیاریوں کا اختتام بھی شاندار رہا، جب پاکستان نے گزشتہ ہفتے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

قومی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نفے (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، تاہم حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف یہ میچ نہیں کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم