بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

این ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 فروری کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

پنجاب میں 9 اور 10 فروری کو بارش کی توقع ہے، جبکہ مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ممکن ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی 9 اور 10 فروری کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

’ان میں چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مالاکنڈ، کرم، وزیرستان، مانسہرہ، مہمند، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک، بنوں اور کوہاٹ شامل ہیں۔‘

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی 9 سے 10 فروری کے دوران بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی سے معمولاتِ زندگی متاثر، اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

مزید برآں این ڈی ایم اے نے ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر عوام اور متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے استعمال کی بھی سفارش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار